3 نومبر، 2015، 1:27 AM

القاعدہ اور داعش مغرب اور روس کےخلاف متحد ہو جائیں، ایمن الظواہری

القاعدہ اور داعش مغرب اور روس کےخلاف متحد ہو جائیں، ایمن الظواہری

دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ شام اور عراق میں مغرب اور روس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ شام اور عراق میں مغرب اور روس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں۔ ایمن الظواہری کا ریکارڈ شدہ پیغام اتوار کے روز انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا۔ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی، روسی، ایرانی، شامی علوی اور حزب اللہ ہمارے خلاف منظم جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کیا ہم باہمی لڑائی چھوڑ کر اپنی تمام تر توانائیاں ان کے خلاف جنگ میں صرف نہیں کر سکتے؟ ریکارڈنگ کی تاریخ کے بارے میں قطعی وضاحت نہیں ملتی تاہم روس کی جانب سے شام میں داعش کے خلاف30 ستمبر کو شروع کئے گئے فضائی حملوں کے ذکر سے غالب گمان یہی ہے کہ پیغام روسی حملوں کے بعد ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

News ID 1859304

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha